سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک

سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ (میزارہ )کانوجوان سعودی عرب میں دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق میاں سلطان باباکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخا کردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ محلہ صبرشاہ (میزارہ ) کے ایک نوجوان داؤد خان ولدنورمحمدگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوزی کے غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھاچنددن قبل وہاں پردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے گزشتہ روزان کے نعش وطن لائی گئی نعش گھرپہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچے گیااوربعدازاں میاں سلطان باباکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔