اے سی شالیمار کا دورہ امام بارگاہ اہلبیت جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا

اے سی شالیمار کا دورہ امام بارگاہ اہلبیت جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی (شالیمار) ظہیر لیاقت نے نکلسن روڈ امام بارگاہ اہل بیت کا دورہ کیا۔ اے سی (شالیمار) ظہیر لیاقت نے امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور یوم عاشور پر برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔اے سی (شالیمار) نے بانیان مجلس و جلوس سے بھی ملاقات کی۔ اے سی (شالیمار) نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر انتظامات کا جائز ہ لیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1