خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس میں شرکت کیلئے28ستمبرتک درخواستیں طلب

خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس میں شرکت کیلئے28ستمبرتک درخواستیں طلب

اسلام آباد(آئی این پی) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے سالانہ عر س میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 28ستمبر، 2018ء تک نئے زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ د ر خو ا ستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 7مارچ تا 18مارچ 2019ء اجمیر شریف، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 500پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر د ر خواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو26اکتوبر 2018کووزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذر یعے 500 ز ا ئرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ،ہدایات، درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہیں کرے گی۔

درخواستیں طلب

مزید : پشاورصفحہ آخر