مت اورنج ٹرین منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرے،ذکر اللہ مجاہد

مت اورنج ٹرین منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں صوبوں کی سطح پر بننے والی نئی حکومتوں کے آنے سے رفائے عامہ کے کاموں کا بند ہونا تشویشناک امر ہے ۔ لاہور شہر میں اورنج لائن ٹرین کا میگا منصوبہ قوم کے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجودکھٹائی کا شکار بن چکا ہے جس کا کام نہایت سست روی کا شکا ر ہونے کے باوجود اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کی وجہ سے متاثر علاقوں کے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ناظم شعبہ آڈٹ جماعت اسلامی لاہور چوہدری اقبال ، سابق ناظم مالیات مرزا منور ، ناظم شعبہ امور ارکان شریف الحق ، سیکرٹری مالیات عمر شہباز و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن ٹرین کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرے اور نیچے چلنے والے ٹریک کے تعمیراتی کام کو پہلی ترجیحات میں شامل کرے کیونکہ ملتا ن روڈ ،چوبرجی چوک ، جین مند، شالامار سمیت مختلف علاقوں میں اورنج لائن ٹرین ٹریک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کے مسائل میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ، ٹریفک جام ، آلودگی ، سیوریج کا نظام تباہ ہونے سمیت چھوٹا کارباری طبقہ پچھلے کئی سالوں سے نقصان کا سامنا کررہا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ذکر اللہ مجاہد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرے اور پوری طرح تعمیراتی کام کو بحال کرے
ذکر اللہ مجاہد