صوابی میں کم سن ڈرائیوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوابی میں کم سن ڈرائیوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوابی( بیوروپورٹ) صوابی پولیس نے ضلع بھر میں کم سن اور بغیر لائسنس و کاغذات کے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے پانچ سو موٹر سائیکلوں اور کئی منشیات فروشوں کو پکڑ کر منشیات بر آمد کر لی ۔ اس موقع پر کم سن لڑکوں کو جرمانہ بھی کیا گیا ۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ آفسیر پولیس صوابی سید خالد ہمدانی کی احکامات کی روشنی میں منگل کے روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سیف علی کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن پولیس انچارج جناب علی صوابی ٹوپی روڈ اور صوابی جہانگیرہ روڈ پر چیکنگ کی دوران چیکنگ کم عمر ڈرائیور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی حاجی سیف علی خان نے بتایا کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی ۔ دریں اثناء تھانہ تورڈھیر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 3افراد کو قتل کرنے والا ملزم راجولی سکنہ جبر کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف بمعہ کارتوس بر آمد کر لی۔دریں اثناء تھانہ تورڈھیر ، چھوٹا لاہور، صوابی اور ٹوپی، کلابٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران سات کلو گرام پولیس نے مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی تیکنیک کے ساتھ کئی عرصہ منشیات کا دھندہ کر رہا تھا ،جنکی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلینج تھا ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تیزی سے پکڑ دھکڑ جاری ہیں #

مزید : پشاورصفحہ آخر