حضرت عمر فاروقؓ کی اشاعت اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،علامہ ممتاز

حضرت عمر فاروقؓ کی اشاعت اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،علامہ ممتاز

لاہور (پ ر) و رلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام خلیفہ دوم خلیفتہ المسلمین سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پرلاہور مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں سالانہ شہادت سیدناعمر فاروقؓکانفرنس جماعت نقشبندیہ کے امیر پیر طارق محمود نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈپاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد اسلم ندیم،مولانا محمد حنیف حقانی، قاری محمد منسوب رحیمی، ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ سیدنا عمر فاروقؓ کی اشاعت اسلام کیلئے بے مثال جدوجہد و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اپنے دور خلافت میں سیدنا عمرؓ نے 22لاکھ مربع میل تک اسلامی سرحدوں کو پہلایا اگر سیدنا عمرؓ 10سال اور زندہ رہتے تو پوری دنیا میں اسلام ہی اسلام ہوتا اور کفر وباطل کا ناموں نشان بھی مٹ جاتا علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ سیدنا عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے 57مسلم حکمران سیدنا عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی اپنا کر آج بھی دنیا میں اسلام کو سربلند اور کفر کو سرنگو کرسکتے ہیں۔

علامہ ممتاز

مزید : میٹروپولیٹن 1