بٹ خیلہ، دوسری بار عمرہ زائرین پر2ہزار ریال ٹیکس لاگو

بٹ خیلہ، دوسری بار عمرہ زائرین پر2ہزار ریال ٹیکس لاگو

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )سعودی عرب حکومت کی جانب سے دوسری بارعمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر2000ریال ٹیکس لگادیا گیا ٹیکس صرف اورصرف پاکستانیوں پرلگانے سے مالاکنڈٹریول ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی اگرسعودی حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاتوہم پورے ملک میں احتجاجی دھرنادیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکومت کی جانب سے دوسری بارعمرہ کرنے والے پاکستانیوں پردوسوریال ٹیکس لگادی گئی ہے جس پرمالاکنڈٹریول ایوسی ایشن کے صدرحاجی سلطان سیدنائب صدرمحمدطاہرخان جنرل سیکرٹری انیس الرحمان سمیت تمام برادری صراپااحتجاج بن گئی اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے دوہزارریال ٹیکس لگانے کے خلاف اوازبلندکرکے سعودی عرب حکومت کواپنے فیصلے کوواپس لینے پرمجبورکیاجائے انہوں نے کہاکہ اگرسعودی حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاتوہم مجبوراپناکاروباربندکرکے پورے ملک میں تحریک چلائیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ اس وقت لاکھوں کے تعدادمیں لوگ ٹریول ایجنسیوں میں کام کرکے رزق حلال کمارہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر