پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے،سبطین خان

پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے،سبطین خان

لاہور (جنر ل رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلا ت، وائلڈ لائف و ماہی پروری محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ صوبے میں سبز انقلاب لانا اولین ترجیع ہے۔ گلوبل وارمنگ اور سموگ جیسے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد شجرکاری پروگرام پر عمل جاری ہے۔ صوبے میں شجرکاری کے فروغ کے لئے پالیسی ترتیب دی جارہی ہے۔وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجرکاری پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پوری جان لگا دیں گے۔

پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی ہونی چاہیے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ جنگلات کو واضع ہدایات دی ہیں کہ تمام جنگلات میں موجود عملہ متحرک اور ماہر ہونا چاہئے لکڑی چوری کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازان صوبائی وزیر نے اپنے حلقے سے آئے ہوئے معززین ایک وفد سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل کے فوری حل کے لئے ہدائات بھی جاری کیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے ان کو منتخب کرکے اس منصب پر بٹھایا ہے اب یہ ہمارا کام ہے کہ پوری محنت و لگن اور ایمانداری سے عوام کے مسائل کو حل کریں۔

سبطین خان

مزید : میٹروپولیٹن 1