ڈیرہ ،محرم الحرام ،پولیس کی کارروائی ،اسلحہ کی درجنوں دکانیں سیل

ڈیرہ ،محرم الحرام ،پولیس کی کارروائی ،اسلحہ کی درجنوں دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی سید افتخارشاہ کی قیادت میں ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک اورایس ایچ او سٹی جاویدمروت کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے مسعود مارکیٹ سمیت دیگرعلاقوں میں اسلحہ کی درجنوں دکانوں کوامن وامان کے حوالے سے سیل کردیاجبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جس پر سختی سے عمل درآمدشروع کردیاگیاہے ۔ ڈی ایس پی سٹی سیدافتخارشاہ نے میڈیاسے گفتگوکے دوران بتایاکہ محرم الحرام کے دوران کسی شرپسند کوامن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت ہرگزنہیں دیں گے ۔ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے محرم الحرام کوپرامن طورپرگزاریں گے ۔