طور خم کے راستے غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام ،2 گرفتار

طور خم کے راستے غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام ،2 گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر)طورخم انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی کرنسی برآمدکرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیلدار طورخم شکیل برکی کو پیشگی اطلاع ملی کہ غیرملکی کرنسی سے بھرے ہوئے ٹرک نمبرKBL۔78159پاکستان سے افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے ناکہ بندی کے دوران ٹرک کی جامع تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 754835سعوی ریال برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور بہارمحمد ولد گل محمد اور کنڈکٹر محمداسحاق ولد محمدعثمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر