تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کا بھرکس نکال دیا،اشرف بھٹی

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کا بھرکس نکال دیا،اشرف بھٹی

لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے جمعہ کے روز ممکنہ منی بجٹ کی تیاریوں پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سو ورزہ پلان میں تبدیلی لانے کے دعوے کرنیو الوں نے پہلے سو دنوں میں ہی عوام کو بھرکس نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی طرف سے چار روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی (ن) لیگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے مارنے پر تلی ہوئی ہے اور ان کو مہنگائی کے تھپیڑے ماررہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے تو (ن) لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہر روز عوام پر مہنگائی کے بم برسارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کو وارننگ دیتے ہیں کہ یہ عوام پر مہنگائی بم گرانے سے باز آ جائیں وگرنہ ہم احتجاج کریں گے جس کی ذمے داری پی ٹی آئی کی حکومت پر عائد ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1