پولیس مجھے بے جا تنگ کررہی ہے ،نور زمان

پولیس مجھے بے جا تنگ کررہی ہے ،نور زمان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ ڈھیری کٹی خیل کے رہائشی نورزمان نے کہاہے کہ SHOتھانہ نوشہرہ کینٹ مجھے ،میرے بھائی اور میرے دیگر ساتھیوں کو کسی کے کہنے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ہمیں بے جا تنگ کررہے ہیں اور آئے روز کبھی ہمارے ہوٹل پر تو کبھی گھر پر چھاپے مار کر ذہنی کوفت میں مبتلا کر رہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ ، ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او نوشہرہ ہمیں انصاف فراہم کرکے SHOتھانہ نوشہرہ کینٹ کے ظلم سے نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ SHOتھانہ نوشہرہ کینٹ کسی کے کہنے پر آئے روز ہمیں تنگ کرتا رہتا ہے اور گذشتہ روز انہوں نے دیگر عملے کے ہمرا مجھے تنگ کرنے کی غرض سے ہمارے ہوٹل پر چھاپہ مار ااور ہوٹل کے سارے سامان کو ادھر ادھر کردیا اس کے بعد انہوں نے ہمارے گھر سمیت قریبی گھروں پر چھاپے مارے اور میرے بھائی بخت زمان ولد گل زمان اورہمارے پڑوسی سلیم خان ولد مثل خان ، ماجد خان ولد عصمت اللہ ، اور ناصر خان ولد نعمت خان کو اٹھاکر ان کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت منشیات فروشی کے مقدمات درج کر دئیے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ، آئی جی پی خیبر پختونخواہ،ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او نوشہرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ظالم SHOتھانہ کینٹ کی ظلم و بربریت سے نجات دلا کر انصاف فراہم کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر