صوابی ،دیرینہ دشمنی پر مخالف کی فائرنگ سے سالہ برادرنسبتی سمیت جاں بحق

صوابی ،دیرینہ دشمنی پر مخالف کی فائرنگ سے سالہ برادرنسبتی سمیت جاں بحق

صوابی( بیورورپورٹ)موضع بٹاکڑہ میں پُرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ سے سالہ برادر نسبتی سمیت جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق موضع بٹاکڑہ میں پُرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان اور اس کا بہنوئی واحد زمان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس نے مقتولین کی ورثاء کی رپورٹ پر مبینہ طور پر مراد علی ،اورنگ زیب اور شہزاد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور موقع پر پولیس نے چھاپے کے دوران اورنگ زیب کو گرفتار کر لیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر