لمز یونیورسٹی میں سید احسن علی اور سید مرتب علی اسکولز آف ایجوکیشن کا افتتاح
لاہور(پ ر)سید احسن علی اور سید مرتب علی اسکول آف ایجوکیشن ( ایس او ای) کی افتتاحی تقریب 12ستمبر2018 کو لمز یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔تقریب کی میزبانی لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بانی سید بابر علی نے کی جس میں ان کے خاندان، سید احسن علی اور سید مرتب علی کے پوتے ،پوتیوں ،نواسے ،نواسیوں کے ساتھ ساتھ لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، ڈین، طلبہ، فیکلٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز جن میں پارٹنرز، ڈونر ز اور حکومتی اور تعلیمی شعبے کے معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ لمز مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر کامران اسد، ایم جی ایس ایچ ایس ایس کے ڈین، ڈاکٹر شاہد مسعود، ڈین اسامہ خالد وحید، لمز مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اور النور بیہمانی ایس ڈی ایس بی کے قائم مقام ڈین نے شرکت کی۔ ایس او ای کے ڈین ڈاکٹر طاہر اندرابی نے اس کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب سے متاثر کن خطاب کرتے ہوئے خطے میں بحیثیت سینٹر آف ایکسی لینس لمز کو مستحکم کرنے میں سید بابر علی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔’’ایس او ای کا خیال میرے اور سید بابر علی کے درمیان ہونے والی گفتگو کا پیش خیمہ ہے،ان کی ایک گہری سوچ تھی، جس سے میں نے مکمل طور پر اتفاق کیاتھا۔ہم اکثر پاکستان کی صورتحال اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہیں، ہم دونوں میں سے کوئی ایک ان مسائل کے حل کے بارے میں بات شروع کردیتا ہے تو دوسرا یہ تجزیہ کرتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پہلا والا شخص کس مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے لیکن ہمارا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا جائے۔ڈاکٹر اندرابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گا۔اس موقع پر لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے شرکاء سے خطاب کیا اور لمز اور اس نسل اور آئندہ نسلوں کے لئے سید بابر علی اور ان کے خاندان کا کردار، ان کی قیادت اور تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے مخلصانہ اقدامات کو سراہا۔
لمز