پنجاب بھر کے وائلڈ لائف پارکس میں 21ہزار سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ

پنجاب بھر کے وائلڈ لائف پارکس میں 21ہزار سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ

لاہور (لیڈ ی رپورٹر) ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر میں قائم وائلڈلائف پارکس ، بریڈنگ سنٹرز اور چڑیاگھروں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں 100روزہ پلان ترتیت دیتے ہوئے 21700پودے لگانے کافیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے 100روزہ شجرکاری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور چڑیاگھر میں 500،سفاری زو لاہور 2000 ، وائلڈ لائف پارک چھانگامانگا 1000،ولچرسنٹر چھانگا مانگا 500،وائلڈلائف پارک جلو لاہور ، 2000 ، وائلڈلائف بریڈنگ سنٹر گٹ والا فیصل آباد 1000 ، وائلڈلائف پارک ، بریڈنگ سنٹر بھاگٹ پلانٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ1000،وائلڈلائف پارک جھنگ 500 ، وائلڈلائف پارک کمالیہ 1000،پنجاب وائلڈلائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 200،وائلڈلائف پارک ، بریڈنگ سنٹرپیرووال ضلع خانیوال 2000،وائلڈلائف پارک بہاولنگر1000،وائلڈلائف پارک رحیم یار خان 500 ، بہاولپورچڑیاگھر500،ڈیرہ غازیخان چڑیاگھر 500 ، منی زوتونسہ سٹی1000،منی زو بھکر500،زیر تعمیر سرگودھاچڑیاگھر500،وائلڈلائف پارک لوئی بھیر راولپنڈی 2000،وائلڈلا ئف پارک بانسرہ گلی مری 1000،وائلڈلائف پارک سلیمانکی اوکاڑہ 1000 ، وائلڈلائف پارک وہاڑی 500جبکہ وائلڈلائف پارک جوہرآباد میں 1000پودے لگا نے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔انہوں نے کہاہے کہ تمام پودے محکمہ کے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس ، چڑیاگھروں اوربریڈنگ سنٹرز کی حدودمیں ہی لگائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ پارکس محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ پودے لگانے کے حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی طے کرلی گئی ہے اور مرحلہ وارپودے لگانے کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارکس ، چڑیاگھروں اور بریڈنگ سنٹرز کے انچارج افسران کو مقررہ ہدف کے مطابق پودے لگانے اوران پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں ۔

پارکس

مزید : میٹروپولیٹن 1