بٹ خیلہ ،کوئٹ کا نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا

بٹ خیلہ ،کوئٹ کا نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) کوئٹہ سے روزگارکے سلسلے میں بٹ خیلہ انے والے نوجوان دریائے سوات میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے سول ڈیفینس اورالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے نعش نہرسے نکال کرہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمدطارق بٹ خیلہ کے قریب جالہ وانان کے مقام پرایک بارگین سنٹرمیں کام کررہاتھاگزشتہ روز دریائے سوات میں نہررہاتھاکہ اچانک بے رحم موجوں نے اپنے لپیٹ میں لیکر ڈوب کرلاپتہ ہوگئے اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس اورالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاروں نے اپریشن شروع کرکے ان کے نعش کودریائے سوات سے نکال کربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاجہاں پرمالاکنڈلیویز نے نعش کوقبضے میں لیکرورثاء کے حوالے کرکے نعش کاابائی گاؤں کوئٹہ روانہ کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر