پی ٹی سی ایل نے اپنا Charji 4G LTE نیٹ ورک اپ گریڈکر دیا

پی ٹی سی ایل نے اپنا Charji 4G LTE نیٹ ورک اپ گریڈکر دیا

لاہور(سٹی رپورٹر) صارفین کوتیز رفتار اور مسلسل انٹرنیٹ کی فراہمی کے سلسلے میں پی ٹی سی ایل نے کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ، اور پشاور میں اپنے چارجی 4G ایل ٹی ای (Charji 4G LTE) نیٹ ورک میں اہم اپ گریڈیشن کی ہے۔ 3G سے 4G پر منتقلی کے بعد 17ستمبر 2018 سے EVO 3G سروسز ان شہروں میں کارآمد نہیں ہوں گی۔ پی ٹی سی ایل EVO 3G کے صارفین کسی بھی پی ٹی سی ایل شاپ، ریٹیل آؤٹ لٹ یا ڈسٹریبوٹر سے 2500 کے عوض EVO 3G ڈیوائس کے بدلے نئی Charji 4G LTE ڈیوائس حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کے لیے لامحدود انٹرنیٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے 1218 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین کی تیز رفتار انٹر نیٹ کی بڑھتی ہوئی ضرور یات کو مدنظر رکھتے ہوئے Charji 4G LTE متعارف کر وائی ہے۔ یہ نئی Charji 4G LTE ڈ یوائس بیک وقت 10 وائی فائی ڈیوائسز کو انٹر نیٹ فراہم کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1