محرم الحرام میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

محرم الحرام میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

پشاور(سٹی رپورٹر)محرم الحرام مجالس اور جلوس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے صوبائی کنٹرول روم قائم کیا جا چکا ہے صوبائی کنٹرول روم میں تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کے راستوں کی تصاویر سمیت دیگر ضروری معلومات موجود ہونگی۔جلوس کے روٹس کا ہوم سیکریٹری سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر معائنہ کرچکے ہیں سیکورٹی کے لئے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونگی، جبکہ پاک فوج کی تعداد کو دوگنا کیا جا چکا ہے محکمہ دا خلہ کے ذرائع نے بتا یا کہ 9/10محرم الحرام کوپشاورکے حدود میں مخصوص شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گے ،اور پولیس اورایف سی اہلکارشہر کی مشتر کہ گشت کریں گے ،ذرائع نے مزید بتا یا کہ سیف سٹی کے کیمرو ں کے علاوہ ہینڈی کیمروں کے زریعے جلوس کی نگرانی کی جا ئے گی۔محلہ جات کی سطح پر امن کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں امن کمیٹی اور رضا کا روں کے زریعے جلوسوں کی نگرانی کی جا ئے گی۔زرائع نے بتایا ہے کہ مساجد بورڈ کاپشاورمیں امن وامان کے حوالے سے اہم کردار ہے۔ محکمہ داخلہ کے زرائع نے بتا یا کہ شہر کی سیکیورٹی مختلف راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں پر مشکوک آفرادکی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر