جازنے اووکلاسے پاکستان کے تیز ترین موبائل نیٹ ورک اسپیڈ ٹیسٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا

جازنے اووکلاسے پاکستان کے تیز ترین موبائل نیٹ ورک اسپیڈ ٹیسٹ کا ایوارڈ حاصل ...

لاہور(پ ر)جازپاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی نے Ooklaکی جانب سے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ جیت لیا۔Ookla،انٹرنیٹ ٹیسٹنگ کی ایک آزاد گلوبل لیڈرتنظیم نے پاکستان کے حقیقی موبائل صارفین کا بڑے نمونے کے ٹیسٹ سے تجزیہ کیااور اس کے نتیجہ میں Jazz کو دیگر مسابقتی ٹیلی کام نیٹ ورکس کے مقابلے میں آگے پایا گیا۔Jazz ملک کا سب سے تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے ۔یہ بات اس لیے اہم ہے کیونکہ Jazzنہ صرف ملک کا سب سے بڑا آپریٹر ہے، بلکہ اس کا سب سے بڑا 20 ملین سے زائد موبائل انٹرنیٹ یوزر بیس موجود ہے ۔پاکستان کے سب سے تیزترین ڈیٹا نیٹ ورک فراہم کرنے والی ڈیجیٹل کی حیثیت سے، Jazzاپنے صا رفین کو مسلسل سب سے بہتر آن لائن تجربہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

سی ای او، Jazz - عامر ابراہیم نے اس ا سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا " Ookla جیسے گلوبل لیڈر کی جانب سےJazzکے موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عالمی معیار کی کوششوں کو تسلیم کرنا ہمارے لیے ایک بڑی جیت سمجھی جاتی ہے۔ہم ہمیشہ اپنی ڈیٹا سروسز کے ذریعہ صارفین کو آن لائن سروسز کے لئے اپنے طرز زندگی کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنانے کا عزم رکھتے ہیں"۔

''اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈینٹ، Ookla - Jamie Steven،نے کہا" ہر روزا سپیڈ ٹیسٹ استعمال کرتے ہوئے لاکھوں ٹیسٹ کے ساتھ،Ookla نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی کا ایک مضبوط اور جامع جائزہ تیار کیا ہے۔ہمارے سخت تجزیہ کے بعدJazzکو پاکستان میں سب سے تیزی سے فروغ پاتے ڈیٹا نیٹ ورک کے طور پرتسلیم کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ اعزاز ٹیلیکو کے Q1اور Q2کے دوران صارفین کو فراہم کردہ تجربہ میں غیر معمولی کارکردگی کا عہد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1