تحریک انصاف نے این اے60میں شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کر دیا

تحریک انصاف نے این اے60میں شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کر دیا

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 14اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کوپارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس کے لئے شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر ٹکٹ جاری ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے فیصلے کے تحت راشد شفیق ’’بلے ‘‘کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے پارلیمانی بورڈ نے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ کے خواہشمند12امیدواروں کی درخواستوں کو مسترد کر دیا پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کوانصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے الیکشن بائیکاٹ اور پولنگ کے موقع پر پولنگ سٹیشنوں کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی ہے 14اکتوبرکے ضمنی انتخابات کے لئے این اے60سے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرارسلان عزیز ، مقامی یونین کونسل کے چیئر مین ظہیر احمد اعوان ،سابق ضلعی جنرل سیکریٹری میجر (ر )انیس سلطان ، سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی ،انجینئر افتخار چوہدری ،چوہدری محمد اصغر،مصدق گھمن ،اعزاز آصف ملک ، جاوید اقبال ستی ،قیصر میرداد خان ،علی امین اورآفتاب قریشی پر مشتمل12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر