وفاقی وزیر آئی ٹی کا این ٹی سی ہیڈکوارٹر میں شجرکاری مہم کاافتتاح

وفاقی وزیر آئی ٹی کا این ٹی سی ہیڈکوارٹر میں شجرکاری مہم کاافتتاح

لاہور(پ ر)خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے این ٹی سی ھیڈکوارٹرز ، اسلام آباد میں ۱۱ ستمبر2018کو ً پاکستان کے لیے شجرکاری کیجئے ً مہم کا آغازکیا۔ مہم کا آغاز محترم فیڈرل منسٹر اور ایم ڈی این ٹی سی بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار رشید خان نے پودا لگا کر کیا۔ اس کے ساتھ ہی پورے پاکستان میں موجود این ٹی سی کے تمام دفاتر میں اس مہم کا آغاز کر دیا گیا اور پودے لگائے گئے۔ اس مہم کے سلسلے میں پورے پاکستان میں تمام این ٹی سی کے دفاتر میں لگ بھگ پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ان لگائے گئے پودوں کی مکمل دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے ایم ڈی این ٹی سی کی ہدایات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1