حجاج کرام کو مناسب سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، نورالحق قادری

حجاج کرام کو مناسب سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، نورالحق قادری

ہنگو(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پاکستان نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے توسط سے حجاج کرام کو مناسب سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔عازمین حج کو بہترین سفری سہولیات سمیت فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے مناسب رہنمائی کے لئے مہیا کرنے کے لئے جامعہ لائحہ عمل تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، پریس کلب ہنگو کے صدر ممتاز سماجی شخصیت میاں سیف الاسلام کاکاخیل کی قیادت میں ہنگو کا ایک نمائندہ وفد اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر سیف الاسلام کاکاخیل نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو حجاج کرام کے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ امسال مناسک حج کی ادائیگی اور مقدس فریضہ کے لئے گئے عازمین حج کو ماضی کے مقابلے میں تسلی بخش سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیساتھ ساتھ مناسب رہنمائی پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سعودی حکومت کیساتھ پاکستان کے حجاج کرام کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایک جامعہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی پالیسی اپنانے پر مسلسل روابط برقرار رکھی ہوئی ہے۔نور الحق قادری نے کہا کہ عاززمین حج کو درپیش مسائل کا حل اور پاکستان حجاج کرام کو مناسب سہولیات کی فراہمی پر وفاقی حکومت آئیندہ بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی۔اس موقع پر سنیئر صحافی میاں سیف الاسلام کاکاخیل نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو صحافیوں کی طرف سے ہر ممکن تعاون

مزید : پشاورصفحہ آخر