چوری ، ڈکیتی کا سلسلہ نہ تھم سکا ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چوری ، ڈکیتی کا سلسلہ نہ تھم سکا ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق فیصل ٹا ؤ ن کے علاقے میں منظو ر احمد کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو3لاکھ 40ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں نعما ن کے گھر سے 2 ڈاکو 1لاکھ40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،سبز ہ زار کے علاقے میں نعیم کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ 60ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مستی گیٹ کے علاقے میں شہز اد کے گھر سے دو ڈاکو 1 لاکھ75ہزار اوربر کی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے امجدسے 90 ہزار کی نقد ی ،ہر بنس پو رہ میں ڈاکوؤں نے شبیر سے70ہزار ،فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے مبین سے70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نو اں ا کوٹ میں ڈاکوؤں نے ثا قب سے 65ہزار ر،شا ہد رہ میں ڈاکوؤں نے ظہیر سے 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلشن اقبا ل میں ڈاکوؤں نے جا ویدسے50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔ما ڈل ٹا ؤ ن اورسمن آ با د سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اورمصر ی شا ہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو 12گھنٹے بعد ساڑھے 6لاکھ روپے کی ڈکیتی کی دن دیہاڑے سلامی ، تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تین قصاب محمد جاوید ،محمد آصف،اور محمد کاشف علی جو کہ گوشت فروحت کرنے کا کام کرتے ہیں تینوں سویرے سویرے شاہ پوہ کانجراں مویشی منڈی سے جانور خریدنے کیلئے جا رہے تھے محمد کاشف ،محمد جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم جب ہسپتال روڈ پانی والی ٹینکی کے نزدیک آئے تو اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو ہنڈا125پر آئے اور مجھے روک کر زبردستی تلاشی لیکر مبلغ 6لاکھ 50ہزار روپے اور جیبوں کا صفایا کرکے فرار ہو گئے ہم نے15پر کال کی توپولیس ایک گھنٹہ بعد ہمارے پاس پہنچی مبینہ طور پر علاقہ میں معززین اور مکینوں نے علاقہ میں ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تھانے مانگا منڈی کے سامنے احتجاج کیا۔

مزید : علاقائی