سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی پرفرد جرم عائد

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی پرفرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اورمتروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر ڈی ایچ اے اراضی کیس اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الگ الگ کیسوں میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے دونوں کیسوں میں26ستمبر کو پراسیکیوشن کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں ایف آئی اے نے ڈی ایچ کی اراضی سکینڈل کیس اور متروقہ وقف املاک کے نام پر ٹھیکے دینے کے الزام میں الگ الگ چالان پیش کررکھے ہیں۔ عدالت میں گزشتہ روزدونوں چالانوں میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ آصف ہاشمی کو فرد جرم کے لیے جیل سے خصوصی طور پر طلب کیا گیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ دونوں کیس ان کے خلاف ناجائز بنائے گئے ہیں ،یہ مقدمات اس وقت بنائے گئے جب وہ ملک سے باہرتھے۔

مزید :

علاقائی -