ڈیرہ ،چودھوان پولیس نے قتل اوراقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا

ڈیرہ ،چودھوان پولیس نے قتل اوراقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)چودھوان پولیس نے قتل اوراقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا‘ٹاؤن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدارمیں چرس قبضے میں لے لی‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے 24نومبر2016کے قتل واقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم رحمت اللہ ولد محمدنواز سکنہ کوڑی ہوت کوچھاپے کے دوران گرفتارکرلیادوسرے واقعے میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران جہانگیر ولد امیرسکنہ بستی استرانہ جنوبی سے 250گرام چرس برآمدکرلی ۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر