سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،پرائیویٹ استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،پرائیویٹ استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 13ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت میں گزشتہ روزپرائیویٹ استغاثے کے دو گواہوں پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ایس پی اشرف واہلہ کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ نے اپنی جرح مکمل کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ادارہ منہاج القران کے استغاثے میں دو گواہ نواز اور وقاص کے بیانات کے بعد برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے جرح کی جس کے بعد استغاثے کے تین گواہ محمد علی، منیرحسین اور امتیاز اعوان کے بیانات نعیم الدین ایڈووکیٹ نے قلمبند کرائے، عدالت نے مزید گواہوں کو آج طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی