حج کیلئے جانے والے80سالہ پاکستانی سعودی عرب میں لاپتہ ہو گئے

حج کیلئے جانے والے80سالہ پاکستانی سعودی عرب میں لاپتہ ہو گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) رائیونڈ سے سرکاری حج سکیم میں 6اگست کو سعودی ائیر لائنز کی فلائٹ SV735 میں فریضہ حج کے لیے جانے والے جعفر علی غائب ہو گئے،زمین کھا گئی آسمان نگل گیاوزارت مذہبی امور لا علم ،جعفر علی حج کر سکے نہیں کر سکے زندہ ہیں فوت ہو گئے ہیں ڈی جی حج مکہ سمیت مکہ،مدینہ،جدہ میں حج آپریشن کے لیے ذمہ داری ادا کرنے والا سینکڑوں کا سٹاف بتانے سے قاصر،پانچ بیٹیوں اور 3بیٹوں کی وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے اور ان کے بزرگ والد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ،روانگی کی فلائٹ نمبر سے لے کر مکتب نمبر ،مکہ،مدینہ کی رہائش کا نمبر ریکارڈ ہونے کے باوجود وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران کی طرف سے لا علمی کا اظہار تشویش ناک ہے ،جعفر علی کے بیٹے ثناء اللہ نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ہمارے والد کی عمر80سال ہے وہ اپنے معاون بھانجے کے ساتھ 6اگست کو سعودی ائیر لائنز کے ذریعے لاہور سے جدہ گئے تھے میرے بزرگ کے ہاتھ کی 4انگلیاں بھی کٹی ہوئی ہیں افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ معاون سمیت ان کے گروپ میں شامل افراد اور وزارت مذہبی امور کے ذمہ دارمکہ کی بلڈنگ نمبر 901کمرہ نمبر702بھتہ قریش رجسٹرڈ ہونے کے باوجود کچھ نہیں بتا رہے ان کے ساتھ جانے والے 17ستمبر کو SV734کے ذریعے وطن واپس آ رہے ہیں ،وفاقی وزیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے والد کو تلاش کروایا جائے۔

تلاش

مزید : پشاورصفحہ آخر