منشیات سمگلنگ کیس،گواہ کی بیماری کے باعث سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

منشیات سمگلنگ کیس،گواہ کی بیماری کے باعث سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ملزمہ کوسیشن عدالت میں پیش کیا گیا، کسٹم انسپکٹر ہسپتال سے شہادت قلمبند کرانے پیش ہوئے، عدالت نے گواہ کی بیماری کے باعث کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو جیل سے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہے ،نہیں جانتی کہ اس کے سامان میں منشیات کس نے چھپائی، گزشتہ روزملزمہ کو گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر پرویز کاظم کو عدالت نے شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کررکھا تھا، پرویز کاظم مقدمہ کا مدعی بھی ہے ،وہ عدالت کے حکم پر ہسپتال سے بیان قلمبند کرانے پیش ہوئے، عدالت نے مدعی انسپکٹر پرویز کاظم کی بیمار حالت ہونے کی وجہ سے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی