سُندس فاؤنڈیشن اور موٹروے پولیس کے مابین ایم او یو سائن

سُندس فاؤنڈیشن اور موٹروے پولیس کے مابین ایم او یو سائن

لاہور(کرائم رپورٹر)سُندس فاؤنڈیشن اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت موٹروے پولیس کے تمام جوان تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈکینسر کے مریض بچوں کے لئے بوقت ضرورت اپنے خون کے عطیات دیں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر سُندس فاؤنڈیشن بھی موٹروے پولیس کے جوانوں کو خون کے عطیات فراہم کرے گا۔اس حوالے سے آج سُندس فاؤنڈیشن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سُندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر صاحبان اورمحمد عامر ذوالفقار خان ، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں سُندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرصاحبان نے تقریب میں موجود مہمانوں سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس ایم او یو کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے یہ ایک انتہائی قابلِ تعریف عمل ہے جبکہ آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس محمد عامر ذوالفقار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سُندس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہم سب سُندس فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں،اس موقع پرسندس فاؤنڈیشن کی جانب سے معزز مہمانان گرامی نے ایک دوسرے کو سووینئرشیلڈز بھی پیش کیں۔اس تقریب میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے جوانوں نے تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈکینسر کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات بھی دئیے ۔

مزید : علاقائی