حیدر ہوتی اور سردار حسین بابک کا کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کوہاٹ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9مزدوروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دوسری چیز انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی فوری طور پر مالی امداد کی جائے ،اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔