ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق ، لاشیں مردہ خانہ منتقل ، لواحقین کی تلاش

ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق ، لاشیں مردہ خانہ منتقل ، لواحقین کی تلاش

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار مزدا نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل نمبری SLN2765 پر سوار 34 سالہ نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹبی سٹی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 58سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس نے اپنا نام صغیر بتایا جو دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی