پشاور ،محرم الحرام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

پشاور ،محرم الحرام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظریکم محرم سے دس محرم الحرام تک پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں ،تبادلوں پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔محرم الحرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرلیاگیا ہے۔سیکورٹی پلان یکم محرم الحرام سے صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔جس کے تحت پولیس ،سپیشل برانچ ،ڈی ایس بی سمیت ایف آر پی سمیت صوبے حکومت کے ماتحت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہونگی جبکہ اضافی پولیس نفری مختلف اضلاع میں تعینات کی جائیگی ۔امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر یک محرم سے اس محرم الحرام تک سیکورٹی پلان کے تحت صوبائی حکومت او ر وفاقی حکومت سے رابطوں کا سلسلہ بھی ہوگا ۔تمام اضلاع یکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد ہوگا ۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام پر پابندی عائد ہوگی۔