ڈاکوؤں کی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹرکولوٹنے کی کوشش ناکام

ڈاکوؤں کی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹرکولوٹنے کی کوشش ناکام

لاہور( کرائم رپورٹر) ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر نگار خرم کی گاڑی کا فرنٹ شیشہ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر نگار خرم اپنے شوہر کے ہمراہ رات کے وقت گھر جاتے ہوئے شاہ پور کانجراں سے گزر رہی تھیں کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور روکنے میں ناکامی پر پستولوں کے بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ نگار خرم کی درخواست پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی