پٹرولنگ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5 ملزم گرفتار کر لیے

پٹرولنگ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5 ملزم گرفتار کر لیے

لاور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان گرفتار قبضہ سے اسلحہ برآمد،27 جواری گرفتار قبضہ سے جواء پر لگی رقم25360 روپے برآمد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر141مقدمات درج ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے74ملزمان دھر لیئے،09 شرابی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ہارون رشید نے ڈکیتی کے رادے سے بیٹھے 5 ملزمان نوید، علی زبیر، بلال، ساجد اور قاسم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4 پسٹل،20 گولیاں اور 4 میگزینز برآمد کیے جبکہ پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 جواریوں کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواء پر لگی رقم 25360 روپے برآمد کیے۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر141ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے کے جرم میں74ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ 9 شرابیوں کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں53ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی