شیخوپورہ ، مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ ، مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)نواحی گاؤں پٹھان والہ میں محنت کش کے بوسیدہ مکان کی اچانک دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3افراد عبدالعزیز محمد منشاء اورکوثربی بی جاں بحق ہوگئے بتایاگیاہے کہ تینوں افراد زخمی حالت میں نصف گھنٹہ تک ملنے تلے پڑے رہے اس دوران مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹاکر انہیں باہر نکالا مگر وہ تینوں اس دوران دم توڑ چکے تھے مرنے والے تینوں افراد کو رات گئے قصبہ ڈھاباں سنگھ کے نواحی علاقہ پٹھان والہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے۔

مزید : علاقائی