شیر شاہ کالونی میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

شیر شاہ کالونی میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

لاہور(خبرنگار) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں نوجوان کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع گنجان آباد سکیم شیر شاہ کالونی میں رمضان نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔اطلاع ملنے پرتھانہ چوہنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی