پھالیہ: غیرت کے نام پر رشتہ داروں کے ہاتھوں لڑکی قتل ،ملزمان فرار

پھالیہ: غیرت کے نام پر رشتہ داروں کے ہاتھوں لڑکی قتل ،ملزمان فرار

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) غیرت کے نام پرقریبی عزیز نے 18 سالہ لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزمان فرار۔دو بھائیوں اورباپ پرمقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے رسول پور کے رہائشی طارق محمود ولد محمد زمان نے اپنے ماموں زاد بھائی عظمت علی ولد سرادعلی کے بیٹے وقارعظمت سے چھ ماہ قبل اپنی بیٹی کی منگنی کی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز ارسلان عظمت اور عظمت علی ان کے گھر آئے تو ارسلان نے کہا کہ تمہاری بیٹی کا کردار ٹھیک نہیں ہے جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور عظمت علی نے فائرنگ کرکے 18سالہ ’’ردا طارق‘‘ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیااور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کے HIUونگ سرکل پھالیہ گھنٹوں تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے صبح 9بجے قتل ہونے لڑکی کو پوسٹمارٹم کے لئے شام ساڑھے پانچ بجے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے وقار عظمت ،ارسلان عظمت اور عظمت کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ کوئی گرفتارعمل نہ لائی گئی ہے ۔

لڑکی قتل

مزید : علاقائی