اسلامپورہ پولیس کا چھاپہ،سٹریٹ کرائم میں ملوث3رکنی گینگ گرفتار

اسلامپورہ پولیس کا چھاپہ،سٹریٹ کرائم میں ملوث3رکنی گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) اسلامپورہ پولیس نے چھاپہ مار کرسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکلز،موبائل فونز،03 پسٹل اور 16 گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی احسن سیف اللہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پرایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر جاوید صدیق نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چائنہ پارک کے قریب چھاپہ مار کر03رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں بنیامین عرف بینا، ابوہریرہ اور سلمان شامل ہیں۔ ملزمان 40 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان سے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے بنیامین عرف بیناڈکیت گینگ کی گرفتاری پرایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر جاوید صدیق اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -