شوہر نے اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا، بیوی بیٹی ،ساس ،سالی اور 2بچے جھلس گئے

شوہر نے اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا، بیوی بیٹی ،ساس ،سالی اور 2بچے جھلس گئے

لاہور(خبرنگار)ناراض بیوی سے صلح نہ ہونے کا رنج، مناواں میں ظالم شخص نے بھرے بازار میں اہلخانہ پرتیزاب پھینک دیا۔ بیوی، بیٹی، ساس، سالی اور دوبچے جھلس گئے۔ زخمیوں کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی ایس پی میوہسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق شفقات نامی رکشہ ڈرائیور نے روٹھی بیوی کو منانے کی ناکامی پرمناواں کے علاقے جلو موڑ کے قریب رکشے میں اپنی ساس کو دیکھ کر رکشہ روکا، تمام افراد پر تیزاب پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔تیز اب گردی کے نتیجے میں 5سالہ سحر بانو ، 14سالہ غلام مرتضیٰ، 18سالہ نرما شہزادی ، 40سالہ رانی بی بی ، 20 سالہ افشاں بی بی اور 1سالہ علیزہ جھلس زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز زشہزاد اکبر اور ڈی ایس پی مناواں ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بعد ازاں پولیس نے خاتون کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

مزید : علاقائی