سابق پولیس افسر جنید ارشد کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے سابق پولیس افسرسید جنید ارشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ملزم کے خلاف اس کی سابق بیوی عائشہ سبحانی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروارکھاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواست کی سماعت کی۔ملزم کی جانب سے سیکرٹری لاہور بارسہیل مرشدعدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کے حق میں بھر پور دلائل دیئے جبکہ ایف ائی اے کے پراسیکیوٹر نے ضمانت مستر کرنے کے لئے دلائل دیئے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے میرے چہرے کے ساتھ جسم کسی اور کا لگا کر سوشل میڈیا پر فحش تصویریں اپ لوڈ کیں جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس نے دوسری شادی کی اس بنا پر اس کی سابق بیوی انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔
اوراب مبینہ طور پر بلیک میل کرکے 15 کروڑ رقم کی ڈیمانڈ کر رہی ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔
Back to Con