تاریخ پر آئے میاں بیوی میں جھگڑا، اہلیہ کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی

تاریخ پر آئے میاں بیوی میں جھگڑا، اہلیہ کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس میں بیوی خاتون قمرالنساء نے اپنے شوہر گلزار پر جوتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی،دونوں احاطہ عدالت میں ایک دوسرے کے تعاقب میں بھاگتے رہے ،بعدازاں پولیس اور سائلین نے گلزارکو بیوی سے بچا کراحاطہ عدالت سے سے باہرنکال دیا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں آرے بازار کی قمرالنساء نے شوہر گلزاراحمد اور نکاح خواں کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا کیس دائر کررکھا ہے۔عدالت میں اس کیس کی گزشتہ روز سماعت تھی، گلزاراحمد عدالت کے باہر موجود تھا کہ قمرالنساء اور گلزار کے درمیان جھگڑا ہو گیا، اس پر قمرالنساء نے جوتوں اور تھپڑوں سے اس کی خوب دھنائی کی، گلزار وہاں سے بھاگنے لگا تو قمرالنساء نے تعاقب کرکے اس کو مارا، دونوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہونے لگے توفوری وہاں پو موجود پولیس اہلکار اور سائلین شور سن کر اکٹھے ہو گئے اور دونوں کو الگ کیا۔ قمرالنساء کے مطابق گلزار نے دھوکے سے اس کے ساتھ شادی کی اسے رجسٹرڈ نہیں کرایا اس کو علم ہوا تواس نے احتجاج کیا تو اس نے نکاح نامہ پھاڑ دیا اور اس کے گھر پر زبردستی قبضہ کرلیا۔

مزید : علاقائی