سمن آباد پولیس نے شیشہ فلیورفروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

سمن آباد پولیس نے شیشہ فلیورفروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد پولیس نے کارروائی کے دوران شیشہ فلیور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے س کے قبضے سے درجنوں شیشہ فلیور کے پیکٹ اور شیشے کی چلمیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ سمن آباد پولیس نے کاروائی کے دوران ٹوبیکو شاپ پر شیشہ فلیور سیل کرنے والا فہد بلا ل کو گرفتار کرلیااس کے قبضے سے درجنوں پیکٹ شیشہ فلیور اور شیشے کی چیلمیں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم فہد بلال 363 گلشن راوی کا رہائشی تھا اور تباکو زون ایل او ایس روڈ پر شیشے کا سامان اور فلیور فروخت کرتا تھا۔

مزید : علاقائی