متنازع بیان ،رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت

متنازع بیان ،رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں متنازع بیان دینے پرسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت29 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔سیشن کورٹ میں متنازع بیان دینے پرسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار ایوب اعوان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے نوازشریف کے استقبال کو حج کے برابر ثواب قرار دیا اور اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا، رانا ثناء اللہ کے اس بیان سے عوام الناس کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں ،رانا ثناء اللہ کا یہ بیان تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295(اے )کے زمرے میں آتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ متنازع بیان دینے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی