قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کوسزا ئے موت اور3 لاکھ جرمانہ، 4بری

قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کوسزا ئے موت اور3 لاکھ جرمانہ، 4بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کوسزا موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مجرم کے مقدمہ میں شریک 4بھائیوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد خان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ہے،فاضل جج نے مجرم شیخ ندیم الہی کو سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کے مقدمہ میں شریک ملزماں شیخ عدنان، شیخ نسیم الہی، شیخ منیر اور شیخ جمیل کو بری کر نے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ ملزمان پر شہری ذوالفقار کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام تھا ،ملزمان کے خلاف پولیس نے2012 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -