ریلوے پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ,22کنال سے زائد اراضی و گزار

ریلوے پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ,22کنال سے زائد اراضی و گزار

لاہور(کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس ریلوے اراضی پرقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کی حدود میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرتے ہوئے 22کنال سے زائد کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 41 کروڑ 78لاکھ سے زائد واگزارکروائی۔۔تفصیلات کے مطابق ایس،پی ریلو ے لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق کی سربراہی میں ایس، ایچ، او ریلوے پولیس رائیونڈ نے اختر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب عملہ ریلوے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرتے ہوئے 20 کنال کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 20کروڑ 80 لاکھ اور ایس ، ایچ ، او ریلوے پولیس فیصل آباد نے عملہ ریلوے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر گوجرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 29مرلہ سے زائدکمرشل ریلوے اراضی مالیتی 73لاکھ45ہزار روپے واگزار کروائی۔ اس کے علاوہ ایس ،ایچ ،او ریلوے پولیس جڑانوالہ نے بچیانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 25 مرلے کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 25 لاکھ روپے عملہ ریلوے کے ساتھ مل کر واگزار کروائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان نے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس،پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ ریلوے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے ساتھ قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی وا گزار کروانے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی