دولہا کی اچکن کی ناقص سلائی ،ٹیلر کیخلاف ایک لاکھ ہرجانے کا دعوی دائرئر

دولہا کی اچکن کی ناقص سلائی ،ٹیلر کیخلاف ایک لاکھ ہرجانے کا دعوی دائرئر

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں وحدت کالونی کے کریم بخش نے مسلم ٹاؤن کے ٹیلر سلمان کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی بارات میں اچکن پہننا تھی ،سلمان نے اچکن کی سلائی دھاگہ ناقص کوالٹی کا لگا دیا، اس نے اچکن پہنی تو اس کی سلائی کھل گئی اور بارات میں اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، شادی کے بعد اس نے ٹیلر کو اچکن دی کہ وہ اسے درست کردے لیکن اس نے انکار کردیا اورہراساں کرکے دکان سے نکال دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ،فاضل جج نے دعوی کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوے متعلقہ ٹیلرکو طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی