انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ،قتل میں ملوث 5ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ،قتل میں ملوث 5ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ نوا نکو ٹ نے چند روز قبل فیصل نامی شخص کے قتل میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر کوقتل کے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا ۔جس پر انہوں نے ہومی سائیڈ سب انسپکٹر ارشد طور اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب روز محنت کر کے اس وارادت میں ملوث ملزمان شوکت ،عمران عرف چوچی،آصف،احسن اور محمد تنویر عرف جانی کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل پسٹل اور ڈنڈا برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ ڈھولنوال کے علاقے میں کھانا کھانے کے دوران معمولی تلخ کلامی پرجھگڑا ہوا۔ جس پر انہوں نے ڈنڈے کے وار اور پسٹل کافائرکر کے اپنے دوست فیصل عرف گڈو کو قتل کردیا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گیے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبالٹاؤن بلال ظفر نے قتل کے ملزمان گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی