سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے 2ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سندر نے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیتی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوؤں اورر اہزنوں کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے انچارج انویسٹی گیشن سندر احسان ہاشمی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث عابد عرف عابی ڈکیت گینگ کے سر غنہ عابد عرف عابی اور اس کے ساتھی محمد اصغر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمداور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے ننکانہ صاحب،فیصل آباد اور لاہور کے مختلف تھانوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہیں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پرانچارج انویسٹی گیشن سندر احسان ہاشمی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

مزید : علاقائی