پھول نگر ،موٹر سائیکل سوار دوست انیٹوں کے ٹرک تلے آکر کچلے گئے ،ایک جاں بحق

پھول نگر ،موٹر سائیکل سوار دوست انیٹوں کے ٹرک تلے آکر کچلے گئے ،ایک جاں بحق

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)محلہ مسجد ٹلے والی کے ملک حماد انور اور راشد انصاری موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں پتوکی گئے جہاں سے واپسی پر بائی پاس کے قریب آگے جانے والے اینٹوں سے لدے ٹرالے گرنے والی اینٹ سے بچنے کی کوشش میں سلپ ہوکر ٹرالر تلے آگئے جس سے ٹرالر دونوں نوجوانوں کے اوپر سے گزر گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 22سالہ راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 20سالہ حماد شدید زخمی ہوگیا اسے ٹراما سینٹر پھول نگر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیا گیاافسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں متاثرہ نوجوانوں کے دوست اور شہری جائے حادثہ پر جمع ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ موٹرسائیکل کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

روڈ پر اینٹیں ،ریت ،مٹی ودیگر سامان لیکر آنے والے ٹرالر ڈرائیور ز کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پابند بنایا تاکہ اس طرح کے مزید واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے کیونکہ اینٹوں والے ٹرالر سے عموماً لاہور یا دیگر شہروں کی طرف سفر کرتے ہوئے اینٹیں روڈ پر تواتر سے گرتی رہتی ہیں جو متعدد مرتبہ ایسے ہی جان لیوا حادثات کا سبب بن چکی ہیں۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Ba

مزید : علاقائی