قصور ،زمین کا تنازعہ ،ایک بھائی نے فائرنگ کرکے دوسرے کوقتل کردیا

قصور ،زمین کا تنازعہ ،ایک بھائی نے فائرنگ کرکے دوسرے کوقتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)کنگن پور کے نواح موضع راجو والا میں زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی نے اپنے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،تفصیل کے مطابق دلشاد احمد کا اپنے بھائی امداد حسین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا ،وقوعہ کے روز ان کی آپس میں منہ ماری ہو گئی ،اور دلشاد نے طیش میں آ کر امداد حسین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ،تھانہ کنگن پور پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -